فلک ہفتم

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ساتواں آسمان، (مجازاً) نہایت بلندی۔ "اونچا سنتے ہیں اس لیے فلک ہفتم سے فلک اول پر تمھاری دعائیں سننے کے لیے تشریف لائے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، غالب، ٧١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فلک' کو کسرۂ صفت کے ذریعے فارسی صفت عددی 'ہفتم' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ساتواں آسمان، (مجازاً) نہایت بلندی۔ "اونچا سنتے ہیں اس لیے فلک ہفتم سے فلک اول پر تمھاری دعائیں سننے کے لیے تشریف لائے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، غالب، ٧١ )

جنس: مذکر